10 اگست ، 2012
لاہور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ ملک میں توانائی کا بحران انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے، 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپے کے جعلی بل وصول کئے جا رہے ہیں۔ منصورہ لاہورمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ سڑکوں پر روزانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باوجود حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں، الٹا یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں عوام اچھے کردار کی حامل دیانتدار اور اہل قیادت کو منتخب کریں تاکہ پاکستان کو اس کے قیام کے حقیقی مقاصد کی منزل تک پہنچایا جاسکے۔