10 اگست ، 2012
اسلام آباد…چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی ون چودھری ظہیرالدین خان نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ہر ضلع میں موٹر ورکشاپ قائم کرنے اور انہیں فنکشنل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس حوالے سے ایس او پی بنایا جائے،"ہائر اینڈ فائر"کے اختیارات رکھنے والے افسر کو اس کا ہیڈ بنایا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے پولیس گاڑیوں کی پرائیویٹ مرمت کے حوالے سے غیر ضروری اخراجات کے آڈٹ پیروں کے ضمن میں دیں،اجلاس میں ممبران کمیٹی میجر(ر) رانا عبدالرحمن ،میاں یاور زمان جبکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سرمد سعید اجلاس میں شریک ہوئے، چودھری ظہیرالدین خان نے ریمارکس دیے کہ25ہزار کلومیٹر چلنے والی گاڑیاں پولیس کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں، گاڑیوں کا ہمہ وقت مکمل طور پر درست ہونا جان و مال کے تحفظ کا بھی تقاضا ہے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ ہر ضلع میں ورکشاپس فنکشنل کرکے لاکھوں روپے کے اضافی بوجھ سے بھی بچ سکتا ہے،اجلاس میں بھکر پولیس کے آڈٹ پیرے کے حوالے سے ایک سال قبل دی جانے والی ڈائریکشن پر عملدرآمد نہ ہونے کا بھی سختی سے نوٹس لیا۔ایک اور آڈٹ پیرے میں کمیٹی نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ڈائریکشن دی کہ "آرمڈ کار"جس کمپنی سے خریدی جاتی ہے اس سے معائنہ کرانا غلطی ہے ایسی غلطی سندھ میں ہوچکی ہے سندھ میں آرمڈ کار کے اندر پولیس کے افراد حملہ میں جاں بحق ہوئے، ایسے واقعہ سے پنجاب میں بچا جانا چاہیے ۔