10 اگست ، 2012
اسلام آباد … بجلی کی مساوی تقسیم کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر پانی و بجلی کی سربراہی میں کل لاہور میں ہوگا جس میں بجلی کی پیداوار، تقسیم اور لوڈ شیدنگ کے امور زیر غور آئیں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت بدھ کو اسلام آباد میں مشترکا مفادات کونسل کے اجلاس میں بجلی کی مساوی تقسیم کیلئے کمیٹی بنائی گئی تھی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس کل(ہفتہ کو) واپڈا ہا وٴس لاہور میں ہو گا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز، وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی پیداوار، تقسیم اور چاروں صوبوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔