10 اگست ، 2012
کراچی … اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر کے دنوں میں اپنی اے ٹی ایمز میں کرنسی کا وافرا سٹاک رکھیں اورجن کی اے ٹی ایم خراب ہیں انہیں 48 گھنٹوں میں ٹھیک کرایا جائے۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق مختلف بینکوں کے اکاوٴنٹ ہولڈرز نے اسٹیٹ بینک حکام کو بتایا کہ گزشتہ سال عیدا لفطر پر اکثر بینکوں کی اے ٹی ایمز میں کرنسی ختم ہو گئی تھی۔ یہی نہیں بلکہ کئی مشینیں خراب بھی تھیں جس کے باعث اے ٹی ایم صارفین کو عید کے دنوں میں سخت پریشانی اٹھانی پڑی۔ اس لئے اس عید پر تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اے ٹی ایم کی ورکنگ چیک کریں اور چھٹیوں کے دوران بھی اے ٹی ایمز میں کرنسی موجود رکھی جائے۔