قطر سے پاکستان کو امداد کی پہلی قسط مل گئی

قطری امداد ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا: ذرائع وزارت خزانہ — فوٹو: فائل 

اسلام آباد: قطر سے پاکستان کو امداد کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔ 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قطر نے 3 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا جس میں سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط ملی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 22 جون کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ 

دورے کے اگلے ہی روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اعلان کیا تھا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔

قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 9 ارب ڈالرز کی شراکت داری ہوگی۔

مزید خبریں :