کاروبار
11 اگست ، 2012

کم بارشیں: سندھ اور پنجاب میں گنے کی کاشت میں 20 فیصد کمی

کم بارشیں: سندھ اور پنجاب میں گنے کی کاشت میں 20 فیصد کمی

کراچی … ملک میں بارشیں کم ہونے کے باعث اس سال صوبہ سندھ اور پنجاب میں گنے کی کاشت میں 20 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے صدر سندھ چیمبر ایگریکلچر ڈاکٹر ندیم قمر نے بتایا کہ صوبے میں بارشیں نہ ہونے سے گزشتہ سال سیلاب زدہ علاقوں میں گنے کی کاشت کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو گنے کی ادائیگی نہ ہونا بھی ایک وجہ ہے جس کے باعث صوبے میں گنے کی کاشت میں 20 فیصد کم ہوئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب گروسرز ایسوسی ایشن کے حامد ملہی نے بتایا کہ صوبے میں بارشیں ایک سے ڈیڑھ ماہ دیر سے ہوئی ہیں اس لئے پانی کی کم دستیابی کو پیش نظر گنے کی کاشت گزشتہ سال کے مقابلے 20 فیصد کم ہوئی ہے۔

مزید خبریں :