11 اگست ، 2012
اسلام آباد…قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی،ایکنک کا اجلاس 16 اگست کو ہوگا، جس میں کراچی سرکلر ریلوے سمیت 35 ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں ایکنک300 ارب روپے مالیت کے 35 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر غورکرے گی۔ ایکنک میں توانائی کے آٹھ منصوبے زیر غور آئیں گے۔ پانی کے 12 منصوبے اور مواصلات کے 10 منصوبو ں پر غور ہوگا۔ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ زیر غور آئے گا جس کا 140 ارب روپے ہے۔ تربیلا توسیعی منصوبہ بھی زیر غورآئیگاجس کی مالیت 83 ارب روپے ہے۔ سندھ کے ضلع دادو میں نائی گنج ڈیم کا منصوبہ بھی زیر غور آئے گا اور منصوبے پر 26 ارب روپے خرچ ہوں گے۔