پاکستان
12 اگست ، 2012

اسٹیڈیم میں کھڑے پانی کی خبر کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

اسٹیڈیم میں کھڑے پانی کی خبر کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب جن کا ٹینٹ آفس اس اسٹیڈیم سے چند ہی قدم کے فاصلے پرہے انہوں نے جیو نیوز پر خبر چلنے کے بعداسٹیڈیم میں کھڑے پانی کا نوٹس لے لیا۔ خبر میں کہا گیا کہ مون سون کی بارشیں کیا شروع ہو ئیں۔ لاہور کا تاریخی عتیق اسٹیڈیم جوہڑکی شکل اختیارکر گیا،کھیلوں کی سرگرمیاں رْک گئیں اورنشئیوں نے ڈیرے جما لئے۔ یہی نہیں، عتیق اسٹیڈیم میں پانی کھڑا رہنے سے ڈینگی کے خطرات بھی منڈلانے لگے۔ مینارِ پاکستان اور بادشاہی مسجد کے سنگم میں واقع خوب صورت عتیق اسٹیڈیم میں کبھی صبح سویرے کھیلوں کی ایسی سرگرمیاں شروع ہوتیں ، جو رات گئے تک جاری رہتیں۔ یہاں پہلوانی سمیت زیادہ ترروایتی کھیلوں کے مقابلے ہوتے لیکن یہ جو مناظر آپ دیکھ رہے ہیں یہ اسی اسٹیڈیم کے ہیں۔ یہ کسی گاوٴں کا جوہڑ نہیں۔ یہ پانی آٹھ روزپہلے ہونے والی بارش کا ہے۔ گراوٴنڈ میں کائی جم چکی ہے۔ مچھروں کی افزائش کی وجہ سیاردگردکی آبادیوں پرڈینگی کیخطرات منڈلارہے ہیں ۔اسٹیڈیم کے خستہ حال اسٹینڈز پر تماشائیوں کی بجائے نشئیوں کا راج ہے۔

مزید خبریں :