پاکستان
12 اگست ، 2012

لاہور اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

لاہور اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

لاہور … لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کچھ حصے ایسے بھی تھے جہاں بادل بِن برسے ہی گزر گئے۔ بادل چھائے رہنے سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ اتوارکی دوپہر بند روڈ، ساندہ، گلشنِ راوی، سمن آباد، چوبرجی، شاہدرہ اور ایئرپورٹ سمیت لاہور کے بیشتر علاقوں میں تیزجبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، بعض حصے ایسے بھی تھے جہاں سے بادل بِن برسے ہی گزر گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ پر 7 ملی میٹربارش پڑی ۔محکمے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردونواح میں مزیدبارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :