پاکستان
12 اگست ، 2012

گڈو پاور ہاوٴس کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی، بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ … گڈو پاور ہاوٴس کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث جعفرآباد سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں کو کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ کیسکو ذرائع کے مطابق فنی خرابی گڈو ٹرانسمیشن لائن کی مین لائن میں ہوئی ہے جس سے بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد و نصیرآباد سمیت متعدد علاقوں کو کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے، جس سے شہریوں اور روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :