پاکستان
12 اگست ، 2012

کراچی: گلستان جوہر سے مبینہ بھتا خور اور ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی … کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن سیل کی ٹیم نے گلستان جوہر کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری کی وارداتوں میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کا ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کے ملزم نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پائلٹ آفیسر اقبال کاشمیری کو رابعہ سٹی پروجیکٹ کے سامنے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل بھی کیا تھا، جبکہ گرفتار ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے 4 کلاشنکوف چھیننے کا اعتراف بھی کیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :