12 اگست ، 2012
ساہیوال … ساہیوال میں غیرت کے نام پر چچا زاد نے فائرنگ کرکے 2 بہنوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قصبہ نورشاہ کے نواحی گاوٴں میں ملزمان بلال، علی گوہر اور قطب علی کو شبہ تھا کہ ان کی چچازاد بہنوں کا چال چلن ٹھیک نہیں، ملزمان نے دونوں بہنوں سے باز پرس کی تو جھگڑا ہوگیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوں بہنوں کو ہلاک کردیا۔ مقتول بہنوں کی والدہ فضل بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔