12 اگست ، 2012
کراچی…کراچی وسطی کے علاقے یو پی موڑ کے قریب ایک ہارڈ وئیر کی دکان پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے،معلوم ہوا ہے کہ دھماکے سے دکان کو نقصان پہنچا ہے۔دیگر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔