انٹرٹینمنٹ
12 اگست ، 2012

شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی کے گانے" رمبا میں سمبا " کی وڈیو جاری

شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی کے  گانے

ممبئی …معروف بالی ووڈ ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان اور بومن ایرانی کی فلم "شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی"کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔"رمبا میں سمبا، رَستہ ہے لمبا"کے بو لوں پرمشتمل اس گانے کی موسیقی جیت گنگولی نے ترتیب دی ہے جسے اُوشا اُتھپ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کو فرح خان اور بومن ایرانی پر فلمایا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں فرح خان اور بومن ایرانی ماضی کی سپر ہٹ فلموں کے نامور کرداروں کے روپ میں نظر آرہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک ادھیڑ عمر غیر شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔ پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی یہ رومانٹک کامیڈی فلم رواں سال24 اگست کوبھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :