Time 27 جولائی ، 2019
پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

سندھ میں 28 اور 29 جولائی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 اور 29 جولائی کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی حصوں میں اس وقت مون سون کا بڑا سسٹم موجود ہے جو آئندہ 48گھنٹوں میں میدانی علاقوں کا رُخ کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم سندھ بھر میں بارشوں کا سبب بنے گا، سندھ میں 28 اور 29 جولائی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ میں فشریز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم سمیت ماہی گیری سے منسلک تمام افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس دوران سمندر کا رخ نہ کریں۔

مزید خبریں :