Time 27 جولائی ، 2019
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم کے بعد موسم سہانا

آج بھی شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔  فوٹو: فائل

شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں رم جھم سے موسم سہانا ہو گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے صبح سویرے تفریحی مقامات کا رُخ کر لیا۔

 کراچی میں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، لیاقت آباد، نمائش، واٹر پمپ، حسن اسکوائر، ناظم آباد، نارتھ کراچی، کورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے تفریحی مقامت کا رُخ کر لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 30کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور آج بھی شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے کےساتھ جاری رہےگا اور کل رات سے کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ 30 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن کے باعث شہریوں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی ہے۔

آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال میں تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :