پاکستان
14 جنوری ، 2012

اسلام آباد:گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک

اسلام آباد:گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک

اسلام آباد … اسلام آباد میں جنگلی جانور کو بچاتے ہوئے گاڑی بے قابو ہوگئی اور اس کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائی وے پر شکر پڑیاں موڑ کے قریب جمعہ کی شب جنگلی جانور اچانک شاہراہ پر آگیا۔ جس سے ٹکرانے کے سبب گاڑی بے قابو ہوکر سائیکل سوار سے جاٹکرائی ،جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا جبکہ حادثے میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے باعث پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ گاڑی کی ٹکر سے جنگلی جانور بھی مارا گیا۔

مزید خبریں :