13 اگست ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں موتی محل کے قریب ریتی بجری کے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 11 سالہ حذیفہ جاں بحق اور اس کے والد 40 سالہ خورشید زخمی ہوگئے، دونوں باپ اور بیٹے کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 11 سالہ حذیفہ کو سر میں چوٹ آئی جس کے سبب اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے حادثے کے بعد ڈمپر کو تحویل میں لے لیا، لیکن ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔