13 اگست ، 2012
کراچی … سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے اپنے پیاروں کو رقوم بھیجنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ جولائی 2012ء میں ترسیلات زر میں تقریباً 10 فی صد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں سمندرپار پاکستانیوں نے ایک ارب 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اپنے پیاروں کو وطن بھیجے۔ سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب سے بھیجی گئیں، جن کی مالیت 34 کروڑ 97 لاکھ ڈالر رہی۔ متحدہ عرب امارات سے 24 کروڑ ڈالر، جبکہ امریکا سے 21 کروڑ 53 لاکھ ڈالربھیجے گئے۔