پاکستان
13 اگست ، 2012

محکمہ موسمیات درست پیشگوئی کی صلاحیت نہیں رکھتا، این ڈی ایم اے

محکمہ موسمیات درست پیشگوئی کی صلاحیت نہیں رکھتا، این ڈی ایم اے

اسلام آباد … سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں کم بارشوں کی وجہ سے ملک کو خشک سالی کے خدشے کا سامنا ہے، جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات درست پیش گوئی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، وہ کم بارش کی پیش گوئی کرے تو سیلاب آجاتاہے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نے یہ بات قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اسلام آباد میں غلام حیدر سمیجو کی زیر صدارت اجلاس میں کہی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے 2010ء میں معمول کی بارشوں کی پیشگوئی کی لیکن 72 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، گزشتہ برس 10 فیصد کم بارشوں کی پیش گوئی تھی لیکن سندھ میں 48 فیصد زائد بارشیں ہوئیں اور سیلاب آگیا۔ رواں سال جون میں 15 فیصد غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے معمول سے 20 اور 40 فی صد کم بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :