پاکستان
13 اگست ، 2012

خضدار میں یوم آزادی کا پروگرام، بڑی تعداد میں قبائلیوں کی شرکت

خضدار میں یوم آزادی کا پروگرام، بڑی تعداد میں قبائلیوں کی شرکت

خضدار … خضدار میں فرنٹیئر کور نے یوم آزادی کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا جس میں قبائلیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں کرکٹ ٹورنامنٹ اور مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ خضدار میں ایف سی کی جانب سے جشن آزادی تقریبات میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا فائنل ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب خضدار نے جیت لیا۔ جشن آزادی ایونٹ میں گھڑ دوڑ، نیزہ بازی اور بلوچی رقص کا بہترین مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آف غلامانی سردار بلند خان غلامانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید خبریں :