13 اگست ، 2012
کراچی…کراچی غربی کے علاقے پیر آبادمیں فرنٹیئر کالونی نمبر ایک میں دوسیاسی گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد پورا علاقہ بند ہوگیا جبکہ علاقے کی سڑکوں سے ٹریفک غائب اور دکانیں وغیر ہ بھی بند ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ادھر انتظامیہ نے رینجرز اور پولیس کو طلب کرلیا ہے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام امیر سردار معلوم ہوا ہے جسکی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ہے۔