پاکستان
13 اگست ، 2012

الطاف حسین کی ڈاکٹرقدیر سے گفتگو،کے کے ایف پروگرام میں شرکت پر اظہارتشکر

 الطاف حسین کی ڈاکٹرقدیر سے گفتگو،کے کے ایف پروگرام میں شرکت پر اظہارتشکر

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کے ممتازایٹمی سائنسداں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کوفون کرکے گزشتہ روزخدمت خلق فاوٴنڈیشن کے سالانہ امدادی پروگرام میں شرکت پر ان کاشکریہ اداکیا۔الطاف حسین نے ملک کیلئے ڈاکٹرعبدالقدیرکی خدمات کوسراہااورانہیں پاکستان کاایک عظیم سرمایہ قراردیا۔ ڈاکٹرعبدالقدیرنے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کی اورغریب ومستحقین میں امداد کو نہایت مثبت قراردیا۔ ڈاکٹرقدیرنے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے SUN کے تحت کراچی میں قائم ہونے والی نذیرحسین یونیورسٹی کی بھی تعریف کی اور نذیر حسین یونیورسٹی اورطالبعلموں میں علم کے فروغ کیلئے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ الطا ف حسین نے نذیرحسین یونیورسٹی کیلئے خدمات پیش کرنے پر بھی ڈاکٹرقدیرکاشکریہ ادا کیا ۔دریں اثناء ڈاکٹر عبدالقدیر نے نائن زیرو عزیز آبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر زڈاکٹر فاروق ستار اورمحترمہ نسرین جلیل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، بالخصوص کراچی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں تقریبا ً ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی ۔ اس مو قع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین طارق میر، شعیب بخاری، کنور خالد یونس، رضاہارون، ڈاکٹر صغیر احمد، کنورنوید جمیل، وفاقی وزیر ،سینیٹر با بر خان غوری ،قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی،حق پرست صوبائی وزیر روٴف صدیقی ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کراچی سمیت ملک کے دیگر ایشوز پر آواز اٹھاتے ہیں لیکن حکمران کان نہیں دھرتے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ ایم کیوایم کے پاس ہے لہٰذا امن وامان کے حوالے سے ایم کیوایم اپنا کر دار ادا کر تی رہی گی ۔قبل ازیں ڈا کٹر عبدالقدیر خان جب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پہنچے تو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرزواراکین رابطہ کمیٹی نے ان کااستقبال کیا اور ان کا نائن زیرو آمد پر شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں :