پاکستان
07 فروری ، 2012

لاہور:فیکٹری کے ملبے سے15لاشیں اور 14 زخمی نکال لیے گئے

لاہور:فیکٹری کے ملبے سے15لاشیں اور 14 زخمی نکال لیے گئے

لاہور . . . . . لاہور میں بوائلر پھٹنے سے گرنے والی فیکٹری اور ملحقہ گھروں کا ملبہ ہٹانے کا کام پچھلے 20 گھنٹے سے جاری ہے۔ملبے سے اب تک 15افراد کی لاشیں اور14زخمی نکالے جا چکے ہیں۔ پیر کی صبح ساڑھے8بجے کھاڑک اسٹاپ کے قریب یہ واقع ادویہ سازفیکٹری میں بوائلرپھٹنے سے پیش آیا تھا۔دھماکے سے فیکٹری کی 3منزلہ عمارت کے علاوہ3ملحقہ گھروں کی چھتیں بھی گر گئی تھیں۔جہاں ریسکیو ٹیمیں،سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کیاہلکار پچھلے 20 گھنٹے سے امدادی کاموں میں مصروف ہیں،تاہم تنگ گلیوں اور ریسکیوئرز کے پاس جدید آلات نہ ہونے کے باعث کام سست روی کا شکار ہے۔موقع پر موجود ڈپٹی ڈاریکٹر ریسکیو 1122نعمان نور کا کہناتھا کہ رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جس کی وجہ سے بھاری مشینری علاقے میں نہیں آسکتی اور کام سست روی کا شکار ہے ،تاہم ان کی کوشش ہے کہ ملبے کو جلد از ہٹایا جائے تاکہ اس کے نیچے دبے افراد کا جلدنکالا جا سکے۔ڈپٹی ڈاریکٹر ریسکیونعمان نور کا کہنا تھا کہ ملبہ ہٹانے میں ابھی مزید ایک دن لگ سکتا ہے۔دوسری جانب تھانہ سبزہ زار پولیس نے سانحے کا مقدمہ فیکٹری مالکان دو بھائیوں شیخ ظہیر اور شیخ ظفر کے خلاف درج کر لیا ہے۔جس میں قتل اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،مالکان تو مفرور ہیں،مگر فیکٹری مینجر منیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :