Time 24 ستمبر ، 2019
پاکستان

اسلام آباد سے 5 سال میں 61 بچوں کو اغوا کیے جانے کا انکشاف

فائل فوٹو

اسلام آباد سے گزشتہ 5 سالوں میں 61 کم سن بچوں کو اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جن بچوں کواغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایاگ یا ان کی عمریں 10 سال سےکم تھیں۔

پولیس کا بتانا ہےکہ تھانا آبپارہ کےعلاقے سے 5، بھارہ کہو سے 6، گولڑہ سے 3، آئی نائن اور کراچی کمپنی سے 2،2 بچوں کو اغوا کیا گیا جب کہ تھانہ کھنہ سے 5، کوہسار سے 2، لوہی بھیر سے 8، مارگلہ 3، کورال سے 6، رمنا سے 3، شہزاد ٹاؤن 4 ،سہالہ سےایک ،ترنول سے 3 اور نون سے 5 بچوں کو اغوا کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدم شواہد کی بنیاد پر 9 مقدمات کی اخراج رپورٹ بنائی گئی جب کہ 27 مقدمات مختلف عدالتوں میں انڈر ٹرائل ہیں۔

مزید خبریں :