پاکستان
15 اگست ، 2012

شکر گڑھ: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کی جوابی کارروائی

شکر گڑھ: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کی جوابی کارروائی

شکر گڑھ … شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورس نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس پر پاک رینجرز کو بھی جوابی کارروائی کرنا پڑی، پاک رینجرز نے واقعے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان پاک رینجرز کے مطابق شکر گڑھ سیکٹر میں آج سہ پہر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اپیال ڈوگر چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس پر پاکستان رینجرز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ سے فوری طورپر کسی جانی اورمالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک ماہ کے دوران بلااشتعال فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس کیخلاف شکرگڑھ سیکٹر میں فلیگ میٹنگ کامطالبہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں :