پاکستان
15 اگست ، 2012

پشاور کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر خرابی کے بعد درست نہیں ہو سکے

پشاور…پشاور کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی خرابی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تو اپنی جگہ لیکن پشاور کے مختلف علاقے جن میں کگہ ولہ ، دلہ زاک روڈ کے مختلف علاقے ، بخشو پل، نوتھیہ، اور شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی خرابی کے باعث بجلی کی بندش کے باعث عوام دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ جب کہ واپڈا کی جانب سے ان ٹرانسفرمرز کی بحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے اور اگر ٹرانسفارمرز واپڈا کو مرمت کے لئے دیئے جائیں تو کئی کئی ہفتے لگ جاتے ہیں لیکن مرمت نہیں کی جا تی ، جس سے تنگ آکر متاثرہ افراد چندہ کر کے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کراتے ہیں۔ ٹرانسفارمرز خراب ہونے والے علاقوں کے افراد کا کہنا ہے کہ حکومتی حکام کو واپڈا کے اس اقدام کا نوتس لیتے ہوئے اس بات کا پابند بنایا جائے کہ ٹرانسفارمز خرابی کی صورت میں 2 سے 4 گھنٹے کے اندر اندر دوسرا ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے۔

مزید خبریں :