پاکستان
15 اگست ، 2012

الطاف حسین کا فاطمہ ثریا ،انورمقصود،حامدمیرکوفون، اعزاز ملنے پر مبارکباد

 الطاف حسین کا فاطمہ ثریا ،انورمقصود،حامدمیرکوفون، اعزاز ملنے پر مبارکباد

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں سرکاری اعزازات پانے والوں کو مبارکبادپیش کی ہے ۔ الطاف حسین نے ادب کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ملک کے سینئراور ممتاز ڈرامہ نگاروں محترمہ فاطمہ ثریا بجیا ،انورمقصوداور سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے چیئرمین احمدچنائے کوفون کرکے انہیں ادب اورپبلک سروس کے شعبہ میں انکی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملنے پر اپنی اورایم کیوایم کے تمام کارکنوں اورحق پرست عوام کی جانب سے مبارکبادپیش کی ۔ الطاف حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ امرنہایت خوش آئنداورقابل تحسین ہے کہ پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ان شخصیات کی خدمات کااعتراف کرکے انہیں قومی اعزازات سے نوازاگیاہے جن کے اجدادنے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اورجن کی اولادوں نے پاکستان کوبنانے اورسنوارنے میں دن رات ایک کئے ۔انہوں نے کہاکہ زندگی کے ہرشعبہ میں حقداروں کوان کاجائزحق دیئے جانے سے ہی حق تلفیوں کاخاتمہ ہوسکتاہے اور ملک کومضبوط ومستحکم کیا جاسکتاہے۔محترمہ فاطمہ ثریابجیا،انورمقصوداوراحمدچنائے نے الطاف حسین کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا، ان کی درازی ء عمر اورصحت وتندرستی کیلئے دعاکی اورانہیں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکوعوام کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیازملنے کی بھی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے ممتازصحافیوں اظہرعباس اورحامدمیرکوفون کرکے انہیں بھی صحافت کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ہلال امتیازملنے پر دلی مبارکباد پیش کی اوران کی مزیدترقی کیلئے دعاکی ۔

مزید خبریں :