15 اگست ، 2012
اسلام آباد … الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا افضل خان کو ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ اختر حسین صابر کی ریٹائر منٹ کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا عہدہ خالی تھا، جس پر افضل خان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ افضل خان اس سے پہلے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ڈی جی بجٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔