پاکستان
15 اگست ، 2012

انقلاب کا راستہ روکا گیا تو عوام اسلام آباد تک مارچ کرینگے، فاروق ستار

انقلاب کا راستہ روکا گیا تو عوام اسلام آباد تک مارچ کرینگے، فاروق ستار

لاہور … متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا حل ایم کیو ایم کے پاس ہے، ووٹ سے آنے والے انقلاب کا راستہ روکا گیا تو پنجاب کے لوگ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ لاہور میں افطار ڈنر پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صوبے لوڈ شیڈنگ پر سیاست کرنے کے بجائے اس کا حل نکالنے کی کوشش کریں، اب تک صرف قرضہ لینے کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ووٹ لینے والے 2فیصد جبکہ دینے والے 98فیصد ہیں،تبدیلی اس وقت آئے گی جب 98 فیصد ووٹ لینے والے اقتدار میں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیزا منگوانے میں نصف گھنٹہ لگتا ہے جبکہ بھتہ لینے والوں کیخلاف پولیس کو بلایا جائے تو وہ 48گھنٹے بعد بھی نہیں آتی ۔

مزید خبریں :