15 اگست ، 2012
کراچی…کراچی پولیس نے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد ،ڈکیتی،اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی میں 54 افراد کو گرفتار کر کے 36پستول،ایک کلازشنکوف،ایک رپیٹر،ایک رائفل،ایک ماوزر،ایک دستی بم،3 خنجراور 3 عدد موبائل فون برآمد کر لئے،پولیس کے مطابق ملزمان سے مختلف مقامات پر 7 مقابلے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 گرہوں کا خاتمہ کیا گیا۔