پاکستان
15 اگست ، 2012

نگراں حکومت کا سیٹ اپ دسمبر تک فائنل ہوجائے گا، خورشید شاہ

نگراں حکومت کا سیٹ اپ دسمبر تک فائنل ہوجائے گا، خورشید شاہ

سکھر … وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا سیٹ اپ نومبر یا دسمبر تک فائنل ہوجائے گا۔ سکھر ایئرپورٹ پر جیونیوز سے گفت گو میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کیلئے اپوزیشن سمیت تمام پارٹیوں سے بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کے خلاف اگر عدلیہ کا کوئی نامناسب فیصلہ آیا، تو پیپلزپارٹی کی حکومت جمہوری اقداروں کی حفاظت کرے گی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا سیٹ اپ نومبر یا دسمبر تک فائنل ہوجائے گا۔

مزید خبریں :