15 اگست ، 2012
اورکزئی ایجنسی … لوئر اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 7 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کی جانب سے 2راکٹ فائر کئے گئے جو کلایا ہیڈ کوارٹر کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گواک کے علاقے میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولا باری کی جس میں 7 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔