پاکستان
15 اگست ، 2012

کسی کیخلاف اتحاد نہیں بنارہا، پرانے دوستوں کو اکٹھا کررہا ہوں، پیر پگارا

کسی کیخلاف اتحاد نہیں بنارہا، پرانے دوستوں کو اکٹھا کررہا ہوں، پیر پگارا

ٹنڈو محمد خان … حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم یا مسلم لیگ ن کے خلاف اتحاد بنانے کیلئے نہیں نکلے بلکہ اپنے پرانے دوستوں کو اکٹھا کررہے ہیں۔ ٹنڈومحمدخان میں سابق ضلع ناظم میرعنایت تالپور کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہا کہ ملکی صورتحال بہتری کی طرف نہیں جارہی، خدا کرے حالات ٹھیک ہوجائیں، وہ ملک کی صورتحال کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گراوٴنڈ پر موجود حالات نئے انتخابات کا نہیں بتارہے تاہم انتخابات ہوں یا نہ ہوں ملک کا مستقبل اچھا ہے۔ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہندووٴں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، ہندووٴں کو تحفظ دیا جائے جو آئین میں بھی ہے۔ اس سے قبل پیر پگارا سے ملاقات کے بعد سابق ضلع ناظم ٹنڈو محمد خان میر عنایت تالپور نے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :