پاکستان
16 اگست ، 2012

صدر زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،ملکی معاملات پر گفتگو

لندن…صدرآصف علی زرداری اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے درمیان آج ٹیلیفون پر رابطہ ہواجس میں دونوں رہنماوٴں کے مابین ملک کی سیاسی صورتحال، ملکی وبین الاقوامی حالات اورباہمی دلچسپی کے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ الطاف حسین نے صدرآصف زرداری کوجشن آزادی اورعمرے کی مبارکبادپیش کی۔صدرزرداری نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا۔صدر مملکت نے ملک میں جمہوریت کی بقاء کیلئے الطاف حسین کے کردارکوسراہا۔ الطاف حسین نے کہاکہ انشاء اللہ ملک کے استحکام، جمہوریت کی بقاء اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سمیت پاکستان کیلئے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی ممتازشخصیات کوقومی اعزازات سے نوازنے پر صدرمملکت کاشکریہ اداکیا۔

مزید خبریں :