14 مارچ ، 2025
ماہِ رمضان میں دن بَھر بُھوکا، پیاسا رہنے کے بعد ہر فرد ہی کی کوشش ہوتی ہے کہ افطار دسترخوان قدرت کی عطا کردہ مختلف نعمتوں سے سجا ہوا ہو، جنہیں کھا کر وہ اللہ تعالیٰ کا شُکر بجا لائے۔
یہی وجہ ہے کہ خواتین ہر دوسرے روز افطار دسترخوان میں کچھ نئی ڈِشز میں اضافےکا سوچتی ہیں جس سے تمام گھر والے خوش ہوجائیں۔
ویسے تو بہت سے چنا چاٹ آپ سب نے ہی کھائیں ہوگے لیکن آج کی افطاری میں دسترخوان کو لاہوری چنا چاٹ سے سجایا جائے۔
اجزاء:
کابلی چنے آدھا کلو (اُبلے ہوئے)، آلو تین عدد (اُبلےاور کیوبز کی شکل میں کٹے ہوئے)، ہری مرچیں چار عدد (باریک کٹی ہوئی)، پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی)، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، چینی ایک کھانے کا چمچ، زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بُھنا اور کٹا ہوا)، لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)، لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)، چاٹ مسالا ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، ٹماٹر ایک عدد (باریک کٹا ہوا)، ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ، املی آدھا کپ، پاپڑی 3 سے 4عدد۔
ترکیب:
ایک پیالے میں کابلی چنے، آلو، ہری مرچ، پیاز، لیموں کا رس، چینی، زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، چاٹ مسالا، نمک، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کرلیں۔
اب اس پر ہرا دھنیا، املی کی چٹنی اور پاپڑی ڈال کر پیش کریں۔
ذائقے دار چنا چاٹ تیار ہے۔