پاکستان
16 اگست ، 2012

خیبر پختونخوا میں آیندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم ابر آلود رہے گا

 خیبر پختونخوا میں آیندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم ابر آلود رہے گا

پشاور… پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیزہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاڑچنار میں 17، چراٹ 12،بالاکوٹ 3، ڈی آئی خان 1، اور دیر میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

مزید خبریں :