16 اگست ، 2012
اسلام آباد…وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ خطرناک طالبان دہشت گرد عدنان رشید کامرہ ایربیس حملے میں ملوث ہوسکتاہے۔وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دہشت گرد عدنان رشید کوطالبان نے بنوں جیل پرحملہ کرکے آزادکرایاتھا۔محکمہ داخلہ کی اس رپورٹ میں خبردارکیاگیا تھا کہ عدنان رشید کے جیل سے چھڑائے جانے کے بعد فوجی تنصیبات اور وی وی آئی پیز شخصیات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ عدنان رشید ایرفورس کااہلکارتھااوراسے فضائی اڈوں اورانتہائی حساس تنصیبات کے بارے میں معلومات تھیں ۔کامرہ ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پشاور ایئرپورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامرہ ایئربیس پر ہونے والے حملے کے بعد پشاور ائر بیس کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا ہے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام انٹری گیٹس اور ایئر سائیڈز پر نفری بڑھا دی گئی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکورٹی پرتعینات اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کردیا گیاہے۔