16 اگست ، 2012
پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے قبائلی علاقوں پر ہونے والے ڈرون حملوں سے نقصانات کی تفیصلی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں پشاورہائی کورٹ کے بنچ نے ڈرون حملوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان ظہیرالدین 2008 تک ہونے والے ڈرون حملوں کا ریکارڈ پشاورہائی کورٹ میں پیش کیا۔چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے رپورٹ کو نامکمل قرار دے دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کی عمر، مالی نقصانات سمیت دیگرمعلومات نہیں ہے۔عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔