16 اگست ، 2012
ملتان …کل رات کو ملتان میں شروع ہونے والی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ آج دوپہر تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔ مسلسل ہلکی بارش نے ملتان میں گرمی کا زور توڑ دیا ہے اور 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے والا درجہ حرارت کم ہو کر 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا ہے جس سے ملتانیوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔