پاکستان
16 اگست ، 2012

پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش

پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش

لاہور…پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔وہاڑی میں بارشوں سے مکانوں کی چھتیں گرنے سے بچی جاں بحق اوردو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔پنجاب میں ملتان ،وہاڑی،بھوانہ اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔وہاڑی کے نواحی علاقے پپلی اڈہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 8سالہ بچی جاں بحق اور 2بچے زخمی ہوگئے۔ نواحی گاوٴں میں مکان کی چھت گرنے سے دوخواتین زخمی ہوئیں۔چترال میں بارش سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان کے علاقے استور اور ہنزہ میں بارش جاری ہے۔سندھ میں جیکب آباد اور شکار پور میں ہلکی بارش کے بعدحبس ہے۔

مزید خبریں :