Time 05 اکتوبر ، 2019
پاکستان

شیرخوار بیٹے کو قتل کرنیوالے سنگدل باپ کو سزائے موت

فائل فوٹو

جھنگ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 2 ماہ کے بچے کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

جیو نیوز کے مطابق محلہ دُھپ سڑی کے رہائشی ملزم جاوید اختر نے 28 مئی 2018 کو گھریلو رنجش پر اپنے 2 ماہ کے بیٹے احمد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، واردات کا مقدمہ مقتول کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ کوتوالی میں درج ہوا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے جُرم ثابت ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول بچے کے والد جاوید اختر کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

مزید خبریں :