کھیل
Time 07 اکتوبر ، 2019

میچ کے دوران امپائر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

امپائر نسیم شیخ کو ٹی ایم سی گراؤنڈ میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا— فوٹو: فائل

کراچی میں ایک کرکٹ میچ کے دوران امپائر کو دل کا دورہ پڑگیا جو اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

اطلاعات کے مطابق امپائر نسیم شیخ کو ٹی ایم سی گراؤنڈ میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا انتظام کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

نسیم شیخ سندھ بار کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائرنگ کررہے تھے۔ مرحوم امپائر لیاقت آباد بی ون ایریا کے رہائشی تھے۔

نسیم شیخ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی پہلے بھی انجیوگرافی ہوچکی تھی۔

مزید خبریں :