جینز میں چھوٹی جیب کا مقصد جانیے

فوٹو: بشکریہ ہف پوسٹ

ہم میں سے ہر کسی نے کسی نہ کسی موقع پر ایک بار تو جینز  کی پینٹ پہنی ہی ہو گی اور اس میں موجود جیبوں کا بھرپور استعمال بھی کیا ہو گا۔

جینز میں موجود جیب چھوٹی موٹی چیزوں کو سنبھال کر رکھنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے، مگر کیا آپ نے کبھی اس چیز  پر غور کیا ہے کہ آپ کی جینز میں ایک اضافی چھوٹی سی جیب بھی موجود ہوتی ہے؟

ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اس کا خیال بھی ضرور آتا ہوگا کہ آخر یہ اتنی چھوٹی سی جیب کس لیے بنائی گئی ہے؟ جینز میں موجود اس چھوٹی جیب کا استعمال تو کوئی نہیں کرتا تو اس کو بنانے کا کیا مقصد ہے؟

ان تمام تر سوالات کے جواب ہم آپ کو بتائیں گے! آپ نے جینز میں ایک چھوٹی سی جیب دیکھی ہوگی جس میں چھوٹے چھوٹے بٹن بھی لگے ہوئے ہوتے ہیں، اسے بنانے کی وجہ تاریخ سے جُڑی ہوئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ سیلف.com

1870 میں معروف جینز بنانے والی برانڈ ’لیوائس‘  نے اپنی پہلی جینز  بنائی جس میں یہ چھوٹی جیب موجود تھی اور  اس جیب کو بنانے کا مقصد ’پاکٹ واچ‘ کو سنبھال کر رکھنا تھا۔

کیونکہ اس زمانے میں موبائل فون نہیں ہوا کرتے تھے تو زیادہ تر  لوگ وقت دیکھنے کے لیے ’پاکٹ واچ‘ یعنی جیب میں رکھنے والی چھوٹی گھڑی کا استعمال کرتے تھے اور وقت دیکھنے کے بعد وہ اسے سنبھال کر اُسی چھوٹی جیب میں رکھ دیا کرتے تھے جس میں وہ محفوظ رہتی تھی۔

اب ہم تمام لوگوں کو یہ چھوٹی جیب غیر ضروری لگتی ہے کیونکہ ہم عام طور پر اس کا ستعمال نہیں کرتے، اس جدید دور میں زیادہ تر لوگ اسمارٹ واچز  یا موبائل فون کے ذریعے ہی وقت دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں :