16 اگست ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افرا جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔امدادی کارروائیاں شرو ع کردی گئیں ہیں جبکہ پولیس واقعے سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔