پاکستان
16 اگست ، 2012

اسلام آباد میں 6خصوصی عدالتوں کے قیام کی تیاری، سمری ارسال

اسلام آباد میں 6خصوصی عدالتوں کے قیام کی تیاری، سمری ارسال

اسلام آباد … چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو وفاقی دارالحکومت میں 6خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری بھجوا دی جس کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نیاز محمد خان کے مطابق 6 خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے قیام کانوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد عدالت وزارت قانون کے ذریعے پریذائیڈنگ آفیسرز کا تقرر کرے گی۔ خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے سیکٹر جی الیون میں فیڈرل کورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں :