پاکستان
16 اگست ، 2012

کامرہ واقعے نے دہشتگردی کیخلاف لڑنے کا عزم بلند کردیا، وزیراعظم

کامرہ واقعے نے دہشتگردی کیخلاف لڑنے کا عزم بلند کردیا، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوٴں کے ہمراہ کامرہ میں شہید ہونیوالے سپاہی آصف کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے اور اس واقعے نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑنے کے عزم کو مزید بلند کردیاہے۔ اسلام آباد میں ایوان وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم پرویز اشرف نے کامرہ ائر بیس میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے آصف رمضان کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایئرچیف، ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ بھی شریک ہوئے اس موقع پر وزیراعظم نے ایئرچیف سے گفت گو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف عزم مزید بلند ہوگیا ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں اور فخر کرتی ہے۔ نمازجنازہ میں وزیردفاع نوید قمر، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چنگیز جمالی، وزیر اوورسیز فاروق ستار، وزیر کیڈ نذر گوندل، وزیرمملکت عباس آفریدی، سینیٹر زاہد خان ، مشاہد حسین سید اور سینئر سرکاری حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں :