پاکستان
16 اگست ، 2012

کامرہ بیس پر حملہ:ملک بھر کے کمرشل ایرپورٹس پر سیکورٹی ہائی الرٹ

کامرہ بیس پر حملہ:ملک بھر کے کمرشل ایرپورٹس پر سیکورٹی ہائی الرٹ

کراچی …پاک فضائیہ کے کامرہ ایربیس پر دہشت گرد حملے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے کمرشل ایرپورٹس پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔۔ سی اے اے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف آف سیکورٹی گلزار جنجوعہ کے صدارت میں کراچی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایرپورٹ سیکورٹی فورس کے علاوہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک بھر کے کمرشل ایرپورٹس پر حفاظتی اقدامات کو موثربنانے اور سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :