پاکستان
16 اگست ، 2012

سیالکوٹ:سرکاری کام میں مداخلت کا الزام:کمسن بچے کے خلاف مقدمہ

سیالکوٹ:سرکاری کام میں مداخلت کا الزام:کمسن بچے کے خلاف مقدمہ

سیالکوٹ…سیال کوٹ میں پولیس نے 8 سال کے بچے کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرالیا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقے ہرڑ میں روڈ کنارے بجری کے ڈھیر لگاکر فروخت کرنے والے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست محکمہ ہائی وے کی جانب سے دی گئی،جس پر تھانہ مراد پور میں 8 سالہ بچے علی حسن سمیت 5 افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا،بچے سمیت پانچوں افراد نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کرالی ہے۔

مزید خبریں :