پاکستان
16 اگست ، 2012

سپریم کورٹ کالیڈی ہیلتھ ورکرز کو جمعہ کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کالیڈی ہیلتھ ورکرز کو جمعہ کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے وفاق سے صوبوں کو اختیارات کی منتقلی سے متاثرہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کے بقایاجات آج ہی ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمل درآمد کی رپورٹ کل (جمعہ کو) طلب کرلی ہے چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور انہیں مستقل کرنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ وفاق نے گزشتہ اور رواں سہ ماہی کی تنخواہوں کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔درخواست گزار لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان میں اپریل سے اب تک تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ پنجاب کا آزمودہ فارمولا ہے، تنخواہیں روکنے والے کی تنخواہ روک لیں، پھر دیکھیں کیسے فنڈز ریلیز ہوتے ہیں۔ مقدمہ کی مزید سماعت کل(جمعہ کو) کی جائے گی۔

مزید خبریں :